ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقد کی چوری

سرسی : گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقد کی چوری

Mon, 30 Oct 2017 21:25:03    S.O. News Service

سرسی :30/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)گھر میں کسی انسان کی موجودگی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں نے دروازہ توڑکر گھر میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقد رقم چوری کرکے فرارہونےکا واقعہ سرسی اندرانگر میں سنیچر کی دیر رات پیش آیا ہے۔

سپاری تاجر شیورام کرشنا ہیگڈے کے گھر میں ہی چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 100گرام سے زائد وزنی سونے کے زیورات، 10ہزاروپئے نقد لوٹے گئے ہیں۔ گھر والے ہبلی کے سفر میں رہنے کی جانکاری ملنے کے بعد چورو ں نے سنیچر کی دیر رات گھر کاانٹر لاک توڑ کر چوری کئے جانےکاپتہ چلاہے۔گھر والےاتوار کی دوپہر ہبلی سے لوٹے تو دیکھا کہ گھر کے تمام سامان بکھرے پڑے دیکھ کر مالک کو گھر میں چوری ہونے کا پتہ چلا۔ سرسی مارکیٹ پولس تھانےمیں کیس در ج کرلیاگیا ہے۔ پولس نے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد جاسوسی کتوں اور فنگر پرنٹس ماہرین کے تعاون سے جانچ کررہے ہیں۔


Share: